24 اگست 2016 - 17:48
ایم کیو ایم کے امیدوار کراچی کے میئر منتخب

ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم اختر، کراچی کے میئر منتخب ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے امیدوار کو تین سو آٹھ کے ایم سی ممبران کے ووٹوں میں سے دو سو چودہ ووٹ ملے- کراچی کا میئر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں- انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسے مسائل ہیں جنھیں صرف ہم جانتے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ ہم سے فائدہ اٹھائیں- کراچی کے نومنتخب میئر نے کہا کہ مجھے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی رہنمائی چاہئے- وسیم اختر نے اپنے اوپر عائد مقدمات کو سیاسی قرار دیا اور کہا کہ میں ان مقدمات کا جواب وزیراعلی سندھ سے لینا چاہتا ہوں- انہوں نے میئر کے انتخاب کے سلسلے میں سینٹرل جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ مجھے بند کرنے کا کیا فائدہ ہو گا ؟ کیا بارہ مئی کا مسئلہ حل ہو جائے گا ؟ وسیم اختر نے کہا کہ مرد کے بچے ہو تو بارہ مئی کا مقدمہ آرٹیکل چھے کے تحت پرویز مشرف پر چلا کر دکھاؤ- انہوں نے حکومت سے کہا کہ سینٹرل جیل میں ایک دفتر دیا جائے اور کوئی ایسی ترمیم کی جائے کہ جس کے تحت لوگ مجھ تک پہنچ سکیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲