23 اگست 2016 - 17:31
ملائیشیا اور ایران کے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات

ایران کے دورے پر آئے ملائیشیا کے پارلمانی سربراہ نے ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے تہران میں اپنے قیام کے ‎دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی۔ ایران کے دورے پر آئے ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے سربراہ "امین حاجی مولیا" نے منگل کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ پارلیمانی امور میں تعاون، نیز تعلقات میں فروغ کے علاوہ علاقائی اورعالمی مسائل پر بھی دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ "امین حاجی مولیا" ایک پارلمانی وفد کے ہمراہ منگل کی صبح تہران پہـنچے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ "امین حاجی مولیا" تہران میں اپنے قیام کے دوران دیگر اعلی ایرانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔

/169