اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اتوار کے دن لاطینی امریکہ کے چھ ممالک کے دورے کے آغاز میں اتوار کے دن کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچے۔ سیاسی وفد کے علاوہ تجارت و اقتصاد کے شعبوں کے ڈائریکٹروں اور مختلف پرائیویٹ سیکٹروں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے مالکین پر مشتمل ساٹھ رکنی وفد بھی وزیر خارجہ کے ساتھ گیا ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس دورے کے دوران کیوبا کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیں گے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیوبا کے بعد نیکاراگوئے، ایکواڈور، چلی، بولیویا اور وینیزویلا جائیں گے اور ان ممالک کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات نیز علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لاطینی امریکہ کے دورے کا مقصد اس خطے کے ممالک کے ساتھ ایران کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں توسیع پیدا کرنا بتایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲