اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی ایس او پاکستان کے سینئر برادرافسر رضا خان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام تنظیمی اجلاس میں مرکزی کنونشن کے حوالے سے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 45واں کنونشن کارکنان کیلئے بھی نوید سحر ہے سالانہ کنونشن کا اس موقع پر کیا جارہا ہے کہ جب اس فتنہ کے دور میں مادیت کا دور دورہ ہے اور نفسا نفسی کے اس دور میں مادیت پرستی عروج پر ہے افسر رضا خان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں آئی ایس او پاکستان کی جانب سے نوید سحر کنونشن کا انعقاد ہونا یقینی طور پر اسلام ناب و نظام ولایت فقیہ کی مضبوطی اوراس کی نظریاتی وعملی پہلو کے حوالے سے کنونشن منعقد کرنا ایک بہترین کاوش کے ساتھ ساتھ عملی ترویج بھی ہوگی ا افسر رضا کا کہنا تھا امید واثق ہے کارکنان و سابقین کنونشن میں ملک بھرسے کثیرتعدادمیں شریک ہونگے ۔یاد رہے آئی ایس او کا سالانہ کنونشن 2ستمبر سے لاہور میں منعقد ہوگا کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہونگے اس موقع پر نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲