19 اگست 2016 - 05:19
یمن پرسعودی فوجی جارحیت، متعدد افراد شہید و زخمی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر بے گناہ یمنی عام شہریوں کا قتل عام کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح جنگی طیاروں نے جمعرات کی رات یمن کے صوبے الجوف کے علاقے المطمہ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں چام عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ سعودی جارح جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں اور صوبے صعدہ کے علاقے ساقین کو بھی نشانہ بنایا۔ صوبے صعدہ کے شہر باقم پر سعودی عرب کے جمعرات کے روز کے حملوں میں رہائشی مکانات کے علاوہ ایک اسکول بھی تباہ ہو گیا۔ سعودی جارحیت کے حواب میں یمنی فوج نے بھی سعودی عرب میں جیزان کے علاقے الخوبہ میں الفرضہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یمن کے عوامی رضاکاروں نے بھی اس علاقے پر گولہ باری اور سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچایا۔

.......

/169