اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ بورگے برنڈے نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر فریقین نے تعاون کی تین دستاویزات پر دستخط کئے۔ واضح رہے کہ ناروے کے وزیر خارجہ نے گذشتہ دو برسوں کے دوران اپنے دوسرے دورہ تہران میں بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی اور ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ سے ملاقات کی۔
.......
/169