اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکولوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول جانیوالے بچوں کے تحفظ کیلئے وضع کردہ پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب میں انھوں نے پولیس اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں کی سیکیورٹی کو سخت کیا جائے۔ انھوں نےکہا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے سکولوں کے باہر چوکس رہ کر فرائض سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت اور تحفظ کیلئے محنت اور تندہی سے کام کیا جائے جبکہ پولیس افسران خود سکولوں کے دورے کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور سکولوں کے اردگرد پولیس پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ انھوں نے وضع کردہ سکیورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ اور چیکنگ کی ہدایت بھی کی۔
.......
/169