اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو جنوبی صوبے تعزپر دسیوں بار بمباری کی- ان حملوں میں کم سے کم سات عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-
سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے علاقے نہم پر بھی بمباری کر کے متعدد عام شہریوں کو شہید کر دیا جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں-
ادھر یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے حملہ کرکے دسیوں عام شہریوں کوخاک و خون میں غلطاں کر دیا جبکہ صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملے مین عوامی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر عہدیدار شاجع الکسبی شہید ہو گئے-
دوسری جانب یمنی فوج نے بھی جوابی کارروائی انجام دیتے ہوئے سعودی عرب کے اندر سرحدی علاقوں میں سعودی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا- یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صنعا کے بعض مشرقی علاقوں کو سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
.......
/169