اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حلب میں جنگ جاری ہے اور شام کی فوج نے روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے الراموسہ نامی علاقے اور کیڈٹ کالجوں کے اطراف میں دہشت گرد جیش الفتح اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب حلب شہر کے جنوب مغربی مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے بھی زمینی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء بعض دہشت گرد الراموسہ نامی علاقے کے قریب واقع سیمنٹ کے کارخانے کے مضافات میں بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ شام کی سیکورٹی فورسز نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے ان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169