اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈھاکہ سے ہمارے نمائند کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین شاہ جہاں محمود نے بتایا کہ ایک انٹیلی جنس ایجنسی کی ہدایات پر بتیس نیوز پورٹلز اور ویب سائٹس کی بندش کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ نامناسب مواد کی اشاعت کو مذکورہ ویب سائٹوں کی بندش کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ بند کی جانے والی آن لائن سروسز میں اپوزیشن نواز میڈیا بھی شامل ہے۔ بند کی جانے والی آن لائن سائٹوں میں ہاٹ نیوز فراہم کرنے والی شیرشاہ نیوز اور امردیش آن لائن بھی شامل ہیں۔ صحافتی حلقوں نے اس حکومتی اقدام کو سرکاری سنسر شپ اور آزادی اظہار پر ایک براہ راست حملہ قرار دیا یے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲