اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے بدھ کو موصل سے الحضر جانے والی شاہراہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے اور اب اس شاہراہ کا کنٹرول صوبہ نینوا کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے- اس درمیان پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ فلوجہ شہر اور اس کے اطراف سے دہشت گردوں کے خو ف سے اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد، نوے ہزار تک پہنچ گئی ہے- ادھر عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں اور اس کے بعد دہشت گردوں کے وحشیانہ جرائم کے نتیجے میں لاوارث گھرانوں اور یتیم بچوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے- عراق کی وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان عبدالزہرا الہنداوی نے بتایا کہ امریکی حملوں اور دہشت گردوں کے وحشیانہ جرائم کے نتیجے میں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی تعداد چودہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169