25 جولائی 2016 - 14:38
نیپال کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی

نیپال کے وزیراعظم کھادجا پرساد اولی نے تحریک عدم اعتماد کے لئے ووٹنگ سے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے وزیراعظم کھادجا پرساد اولی نے تحریک عدم اعتماد کے لئے ووٹنگ سے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔ اطلاعات کے مطابق اکتوبر 2015میں منتخب ہونے والے نیپال کے 64 سالہ کھاد جا پرساد اولی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ان پروعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگا کر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔ مخلوط حکومت کی اتحادی جماعتوں نے الزام لگایاتھا کہ وزیراعظم نے شراکت اقتدار کے وعدے پورے نہیں کئے اس لئے ساتھ نہیں چل سکتے جس پرسابق ماؤ باغیوں کی جماعت نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔نیپالی وزیراعظم اولی نے استعفیٰ کا اعلان پارلیمنٹ سے خطاب میں کیا۔ کھاد جا پرساد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسمبلی میں آنے سے پہلے ہی صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کرچکا تھا۔

.......

/169