27 جون 2016 - 17:50
عراق کا شہر فلوجہ مکمل طور پر آزاد

فلوجہ شہر میں فوجی کاروائیوں کے کمانڈر عبد الوہاب الساعدی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ فلوجہ شہر مکمل طور پر داعش کے قبضے سے آزاد ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلوجہ شہر میں فوجی کاروائیوں کے کمانڈر عبد الوہاب الساعدی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ فلوجہ شہر مکمل طور پر داعش کے قبضے سے آزاد ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا: الجولان علاقے کو آزاد کروانے کے بعد فلوجہ شہر میں فوجی آپریشن اپنے آخری مرحلے کو پہنچ گیا اور ایک مہینہ سے جاری اس آپریشن میں لگ بھگ ۸۰۰ داعشی دھشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس عظیم کامیابی پر عراقی قوم، فوج اور رضاکار فورس کو مبارک باد پیش کی۔اور انہیں اس کامیابی پر جشن ماننے کی دعوت دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲