اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام کا کہناہے کہ این ایس جی میں شمولیت کےلئے اسے امریکا، برطانیہ، فرانس اور روس جیسے بڑے ملکوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے - اس درمیان چین نے ایک بارپھر واضح کردیا ہےکہ این ایس جی اجلاس کےایجنڈے میں ہندوستان کو رکنیت دینے کا معاملہ شامل نہیں ہے -
ہندوستان نےاس گروپ میں شامل ہونے کےلئے رواں برس بارہ مئی کو درخواست دی تھی - ہندوستان کی درخواست کےبعد پاکستان نے بھی انیس مئی کو این ایس جی میں اپنی شمولیت کی درخواست دی ہے -
.خیال کیا جاتاہے کہ این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی راہ میں چین بڑی رکاوٹ بن سکتاہے - چین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی اس گروپ میں شامل کیا جانا چاہئے -
.......
/169