18 جون 2016 - 12:39
فلوجہ کی آزادی آیت اللہ سیستانی کی رہنمائی کی مرہون منت: العبادی

عراق کے شیعہ سنی رضاکار فورس نے شہر فلوجہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس شہر کی مسجد عبد اللہ بن عمر خطاب میں باہمی طور پر نماز وحدت ادا کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شیعہ سنی رضاکار فورس نے شہر فلوجہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس شہر کی مسجد عبد اللہ بن عمر خطاب میں باہمی طور پر نماز وحدت ادا کی۔
گذشتہ روز عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ عراقی فوج کا شہر فلوجہ پر کنٹرول حاصل ہو چکا ہے صرف چند چھوٹے چھوٹے علاقے باقی رہتے ہیں جو بہت جلد آزاد ہو جائیں گے۔
انہوں نے اس شہر آزادی کو فوج، پولیس اور رضاکار فورس کی محنتوں نیز دینی مرجعیت خصوصا آیت اللہ سیستانی کی رہنمائیوں کا مرہون منت قرار دیا۔
حیدر العبادی نے عراق کے تمام عوام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: آج ہم چاہتے ہیں کہ فلوجہ میں امن و سکون برقرار کریں تاکہ یہاں کے ساکن افراد کو معمول کی زندگی نصیب ہو۔
انہوں نے اس کامیابی کے حصول میں تمام عراقیوں کو سہیم قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲