اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپ نیوز/ فرزند پاکستان، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے ’’شب مناجات‘‘ کی روح پرور تقریب پرتگال کے دار الحکومت لسبن میں اہل البیت(ع)ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی اس کے ساتھ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے یورپ اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے ویڈیو خطاب کو سنایا گیا جس میں انہوں نے ملت تشیع پاکستان کے حقوق کی خاطر اپنی بیس روز سے جاری بھوک ہڑتال کے مقصد پر روشنی ڈالی اور اس بات کا ایک مرتبہ پھر عہد کیا کہ جب تک پاکستان کی مظلوم ملت تشیع کے مسائل کے حل پر حکومت وقت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ عملی اقدام نہیں کیا جاتا وہ مظلوموں کے حق میں تا دم مرگ اور ان کے بعد انکے فرزند اور ساتھی بھوک ہڑتال کو جاری رکھیں گے مگر قائد اعظم کے پاکستان کو ان مٹھی بھر دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے نجات دلا کر ہی رہیں گے اس موقع پر موجود تمام مومنین نے علامہ راجہ ناصر عباس سے اپنے ہر سطح پر تعاون کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنا ملی فرض نبھاتے ہوئے تشیع کی مظلومیت اور اس مقدس جدو جہد کو گھر گھر مناجات و دعاوں کے ذریعے وسعت دیں گے تاکہ خدا کی نصرت ان ظالموں کی رسوائی کا باعث بنے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲