اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیرخارجہ نے ناجائز صہیونی ریاست کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی 16ویں سالگرہ کی مناسبت سے لبنانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے لبنان اور پورے علاقے میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے.
يہ بات اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير خارجہ 'محمدجواد ظريف' نے لبنان كي مزاحمتي تنظيم حزب اللہ كے سربراہ 'سيد حسن نصراللہ' اور اپنے لبناني ہم منصب 'جبران باسيل' كے نام اپنے پيغامات ميں كہي.
انہوں نے قابض صہيوني فورسز كے چنگل سے لبنان كي آزادي اور تحريك مزاحمت كي كاميابي كي سالگرہ كي مناسبت سے لبناني حكومت، قوم اور حزب اللہ كے مجاہدين كو مباركباد پيش كي.
لبناني ہم منصب كے نام اپنے پيغام ميں انہوں نے اس عظيم واقعے كو لبنان اور علاقے كي تاريخ ميں ايك سنہرے ورق سے تعبير كيا اور حزب اللہ كے قائد، مجاہدين اور لبناني حكام كے دليرانہ كردار كي تعريف كي.
ظريف نے ايك بار پھر لبنان كي حكومت ، عوام اور مزاحمتي عمل كي اسلامي جمہوريہ ايران كي بھرپور حمايت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہم اللہ تعالي سے لبنان كي عظيم قوم كي سربلندي كيلئے دعاگو ہيں.
واضح رہے كہ 25 مئي 2000ء ميں ناجائز صيہوني رياست لبنان كي سرزمين سے پسپائي پر مجبور ہوئي تھي جس كے نتيجے ميں اس ملك كے مقبوضہ علاقے آزاد ہوگئے تھے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲