23 مئی 2016 - 04:26
اسلامی ممالک کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی پوسٹر ہٹانے کا مطالبہ

اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے بارے میں نصب کیے جانے والے ایک پوسٹرپرشدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے بارے میں نصب کیے جانے والے ایک پوسٹرپرشدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے سکریٹری جنرل بان کی مون اورجنرل اسمبلی کے صدر موگنیزلیکتوف کے نام الگ الگ مراسلوں میں دنیا کے57 اسلامی ملکوں کی جانب سے مذکورہ پوسٹر کو فوری طورپرہٹانے کامطالبہ کیاہے۔ اس پوسٹر میں بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت ظاہرکیا گیا ہے۔

.......

/169