اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق احرار الشام کا سرغنہ اسماعیل علی پاشا جو "ابوضیاء بنش" کے نام سے مشہور تھا ہفتے کے روز لاذقیہ کے مضافات میں شامی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے- احرار الشام کے قریبی ذرائع نے ٹوئٹر پر علی پاشا کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے-
شامی فوج اس وقت لاذقیہ کے مضافات میں الحدادہ پہاڑیوں کو دہشت گردوں سے دوبارہ واپس لینے اور شمالی لاذقیہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے تسلط کا خاتمہ کرنے کی غرض سے منظم فوجی کاروائی کر رہی ہے - شام کی فوج نے اس علاقے کے بیشتر اڈوں منجملہ ان میں سے اہم ترین، ربیعہ اور سلمی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے- شامی فوج نے دیر العصافیر علاقے میں داخل ہونے کے بعد دہشت گرد گروہ جیش الاسلام اور اس کے اتحادی گروہوں کو پیچھے ڈھکیلنے کے بعد غوطہ شرقی کے جنوبی علاقے کے قصبوں اور دیہاتوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
غوطہ شرقی میں مسلح گروہوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور کہا جارہا ہے کہ دونوں متحارب گروہوں کے درمیان لڑائی میں اب تک بارہ سو دہشت گرد مارے جاچکے ہیں- در ایں اثنا ایسوشی ایٹید پریس نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام کے گاؤں " ارشاف" میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ، نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملے میں مارے گئے ہیں- داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیارے ترکی سے شام میں داخل ہوئے اور داعش کے زیر قبضہ علاقے ارشاف پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169