اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گذشتہ روز بدھ کو قم میں پانچ مدافع حرم شہیدوں کا جلوس جنازہ نکالا گیا میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے پانچ شہید جنہوں نے شام میں حرم اہل بیت(ع) کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا کا قم میں مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی جانب جلوس جنازہ نکالا گیا۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے یداللہ صاعی اور رحمت اللہ عظیمی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے افتخار حسین، عبد العلی اسدی اور حسین احمدی وہ شہداء ہیں جنہوں نے شام میں جام شہادت نوش کیا۔
ان شہداء کی نعشوں پر حرم بی بی معصومہ (ع) میں آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے نماز جنازہ ادا کی اور اس کے بعد بہشت معصومہ (ع) میں انہیں دفن کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ جاری جنگ میں دسیوں پاکستانی اور افغانی جوان شہید ہو چکے ہیں۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲