اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبروں کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں اطالوی شہری، نیشمی شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نیٹو کے سیٹلائٹ سسٹم کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیٹو کا سیٹلائٹ سسٹم لوگوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اطالوی مظاہرین نے نیٹو کو ایک آمرانہ تنطیم قرار دیتے ہوئے ملک میں مذکورہ سیٹلائٹ سسٹم کے استعمال کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہر ین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیٹو کے سیٹلائٹ سسٹم کے استعمال کو بے ضرر قرار دیئے جانے کے فیصلے کو بھی منسوخ کرے۔
قابل ذکر ہے کہ اٹلی میں نیٹو کے سیٹلائٹ سسٹم کی تنصیب کے خلاف مقامی آبادی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲