1 مئی 2016 - 15:06
ڈونلڈ ٹرمپ: پاکستان کا نیوکلیئرطاقت ہونا دنیا کیلئے مسئلہ

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعی پاکستان کا نیوکلیئر طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر وہ امریکی صدر بن گے تو وہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس مسلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعی پاکستان کا نیوکلیئر طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر وہ امریکی صدر بن گے تو وہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس مسلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

انڈیانہ میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران پاکستان کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے تاہم اس نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ دوہرا معیار رکھا ہے جب آپ امریکی صدر منتخب ہوں گے تو پاکستان کے ساتھ کیسے نمٹیں گے؟

اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم پاکستان کی مالی امداد کرتے ہیں اسکے باوجود وہ ہمارے ساتھ دوہرا معیار رکھتا ہے ، ہم بعض اوقات خاموش اس لیے ہو جاتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک تو اٹیمی ملک ہے اور دوسرا اْسکے پاس جدید ہتھیار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان سمیت 9 ایسے ملک اور بھی ہیں جو ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم پاکستان کی مالی مدد نہ کریں تو ہو سکتا ہے وہ اپنے ہتھیار کسی ایسے ملک کے ہاتھوں فروخت کر دے جس سے دنیا کا نقشہ ہی بدل جائے لہذا ہم مجبوری میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں.

.......

/169