1 مئی 2016 - 11:17
صدر مملکت کا یوم مزدور کی مناسبت سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سفارتی کوششوں سے ملت ایران کے سامنے سے ایک بڑی رکاوٹ ہٹا دی گئی اور مشترکہ جامع ایکشن پلان نے ملت کی ترقی کی سمت حرکت کے لیے راستہ کھول دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز تہران میں مپنا کمپنی میں یوم مزدور کی منابست سے ہونے والی ایک تقریب میں کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان تمام عوام کے توسط سے اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں سے حاصل ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد ہونے سے تیل اور گیس کی مصنوعات کی برآمدات بارہ لاکھ بیرل یومیہ سے بڑھ کر تیئیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہیں اور رقم کا لین دین شروع ہو گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ آج مشترکہ جامع ایکشن پلان کے سائے میں بجائے اس کے کہ بڑے بڑے بحری جہاز ہمسایہ ممالک میں لنگرانداز ہوں اور وہاں سے چیزیں کشتیوں اور لانچوں کے ذریعے ایران تک پہنچیں اور ہر کنٹینر کے بدلے سات سو ڈالر عوام کی جیب سے ادا کیے جائیں، بحری جہاز ایران کی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج وہ دن ہے کہ جب غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے راستہ کھل گیا ہے اور پیداوار اور کام، سرمائے اور ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے اور علمی اصولوں پر مبنی اقتصاد کے بغیر مپنا نام کی باعث فخر کمپنی وجود میں نہیں آتی ہے۔

صدر مملکت نے اسی طرح خود کفالت کے میدان میں مپنا کمپنی کی ترقی و پشرفت کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مپنا کمپنی زیمنس جیسی کمپنیوں کا عالمی سطح پر مقابلہ کر رہی ہے۔ انھوں نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تہران میں مپنا انڈسٹریل گروپ کی عمارت کا دورہ کیا جہاں کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے انھیں کمپنی کی سرگرمیوں اور تازہ ترین کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے.

.......

/169