اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر تالقان کی پولیس کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ صوبہ تخار میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے بیس افراد مارے گئے ہیں۔
عبدالخلیل اسیر نے کہا کہ اس علاقے میں جمعرات کو کئی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے کے بعد افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی، جس میں طالبان کے بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔
عبدالخلیل اسیر نے کہا ہے کہ اس آپریشن میں افغان پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169