26 اپریل 2016 - 12:50
کرکوک کے علاقہ الرشاد میں عراقی فورسز نے 10 وہابی دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا

عراقی فورسز نے کرکوک کے علاقہ الرشاد میں 10 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے کرکوک کے علاقہ الرشاد میں 10 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ کرکوک کے علاقہ الرشاد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراقی فورسز نے اس کارروائی میں دہشت گردوں کی کئی گاڑيوں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

.......

/169