اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اردن کے درالحکومت عمان پہنچ گئے، دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی امن کیلئے کاوشوں پر آرمی چیف کو اردن کے سب سے اعلیٰ اعزاز میڈل آف میرٹ سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اپنے دورے کے آغاز پر جنرل راحیل شریف نےاردن کے شہزادہ حسن بن طلال، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور اردن فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور الجبور سے ملاقات کیں۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کو اردن کے سب سے اعلیٰ اعزاز میڈل آف میرٹ سے بھی نواز گیا۔ اعزاز آرمی چیف کو دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن کی کاوشوں پر دیا گیا۔
.......
/169