24 اپریل 2016 - 12:27
حجت الاسلام حاتم پوری: مسجد میں بیٹھنا بہشت میں بیٹھنے سے بہتر ہے

ایران کے نامور عالم دین حجت الاسلام حاتم پوری نے کہا مسجد میں بیٹھنا بہشت میں بیٹھنے سے بہتر ہے انہوں نے کہا اعتکاف وہ مفید عبادت ہے جو اعتکاف بیٹھنے والے شخص کو مسجد سے مربوط کردے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: حجت الاسلام حاتم پوری نے کہا دین اسلام میں اچھی سنتوں میں سے ایک اعتکاف ہے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اور بالخصوص حالیہ چند سالوں میں اسلامی جمہوریہ ایران میں اعتکاف کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا اعتکاف انسان کو خدا سے راز و نیاز کی فرصت عطا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا اعتکاف درحقیقت زنگ آلود دل کو صاف کرتا ہے۔
حجت الاسلام حاتم پوری نے کہا امیرالمومنین حضرت علی(ع) نہج البلاغہ کے خطبہ نمبر 193 میں فرماتے ہیں: خداوند عالم نے مخلوق کو خلق کیا جبکہ خداوند عالم کو نہ اطاعت کرنے والوں کی اطاعت کی ضرورت ہے اور نہ ہی نافرمانی کرنے والے کی نافرمانی اسے کوئی نقصان پہنچا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا اعتکاف انسان کی خدا سے معرفت میں اضافے کا باعث بنتا ہے اگر انسان اس فرصت سے استفادہ کرکے خدا کا قرب حاصل کرے تو خدا کے نزدیک اس کے مرتبے میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا انسان اعتکاف کے چند دنوں میں خدا سے انس پیدا کرتا ہے اور یہ انس خودسازی کا مقدمہ ہے۔

.......

/169