16 اپریل 2016 - 13:03
افغانستان میں عدالتی نظام میں اصلاحات کی غرض سے کم سے کم ایک سوبیس ججوں کو برطرف کردیا ہے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے عدالتی نظام میں اصلاحات کی غرض سے کم سے کم ایک سوبیس ججوں کو برطرف کردیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے ترجمان کے معاون نے بتایا کہ صدر اشرف غنی نے کم سے کم پانچ سو ججوں کو تبدیل یا پھر انہیں برطرف کر دیا ہے - ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے ان پانچ سو ججوں میں سے ایک سوبیس ججوں کو معزول کر دیا ہے - جبکہ بقیہ کو تبدیل کیا ہے- افغانستان کے صدر کے ترجمان کے معاون دواخان مینہ پال نے کہا کہ صدر نے یہ اقدام عدالتی نظام میں بدعنوانیوں کی خبریں سامنے آنے اور عوام کی جانب سے شکایتوں کے بعد کیا ہے- اس سے پہلے بھی اشرف غنی نے سابق صدر حامد کرزئی کے بائیس مشیروں کو برطرف کر دیا تھا -

.....

/169