12 اپریل 2016 - 10:30
شاہ سلمان کے استقبال کے لیے ترکی میں گاڑیاں کم پڑگئیں

ترک روزناموں نے لکھا کہ ترک حکام 500 مرسڈیز فراہم کرنے سے قاصر نظر آئے اس لیے انہوں نے انقرہ کے علاوہ استنبول اور انتولیا سے مرسڈیز جمع کرنے کی درخواست دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ شاہ سلمان کی رہائش کا بند و بست کرنے کے لیے ایک ٹیم ان سے پہلے ترکی پہنچ گئی ہے جس کا کام ان کے قافلے کے لیے رہائش کی تمام سہولیات فراہم کرنا ہے۔

شاہ سلمان کے قافلے کے لیے ہوٹل کے انتظامات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

اس ٹیم نے شاہ سلمان کے قافلے کے لیے ترک حکومت سے 500 مرسڈیز کی مانگ کی ہے۔

اس سلسلے میں ترک روزناموں نے لکھا کہ ترک حکام اتنی زیادہ تعداد میں مرسڈیز فراہم کرنے سے قاصر نظر آئے اس لیے انہوں نے انقرہ کے علاوہ استنبول اور انتولیا سے مرسڈیز جمع کرنے کی درخواست دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے پارکینگ میں اتنی گاڑیوں کے پارک کرنے کی جگہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان قیمتی گاڑیوں کو ہوٹل کے باہر سڑکوں پر پارک کیا گیا ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرنے کی وجہ سے عام شہریوں کو رفت و آمد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

.......

/169