10 اپریل 2016 - 07:19
امریکی وزیر خارجہ جان کیری افغانستان پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کابل میں امریکی فوجیوں اور سفارتی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ افغانستان کی آزادی ،سالمیت اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔ امریکی وزير خارجہ بحرین اور عراق کا دورہ مکمل کرکے افغانستان پہنچے ہیں۔

.......

/169