6 اپریل 2016 - 14:57
رامسر سہ فریقی اجلاس تعمیری رہا: ترک وزیر خارجہ

انہوں نے مزيد كہا كہ رامسر سہ فريقي نشست كے نتائج تعميري رہے اور اس موقع پر آذري وزيرخارجہ كيساتھ حاليہ فوجي كشيدگي پر بات چيت كي.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترک وزیرخارجہ جو گزشتہ روز ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے ہم منصبوں کیساتھ ایرانی شہر 'رامسر' میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی تھی نے اس نشست کے نتایج کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ کیساتھ صدر حسن روحانی کے آئندہ دورہ ترکی پر تبادلہ خیال کیا.

يہ بات 'مولود چاوش اوغلو' نے ايران، تركي، جمہوريہ آذربائيجان كے چھوٹے سہ فريقي اجلاس كے اختتام پر ترك سركاري ٹي وي اور نيوز ايجنسي آنادولو كيساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ تركي علاقائي امور كے حوالے سے سہ فريقي فارمولے كو اہم سمجھتے ہیں اور اسي مقصد سے تينوں ممالك كے وزرائے خارجہ قريبي تعلقات كو فروغ دينے كي ضرورت پر زور ديتے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ رامسر سہ فريقي نشست كے نتائج تعميري رہے اور اس موقع پر آذري وزيرخارجہ كيساتھ حاليہ فوجي كشيدگي پر بات چيت كي.

ترك وزيرخارجہ نے كہا كہ انہوں نے اپنے ايراني ہم منصب محمد جواد ظريف كيساتھ بھي دوطرفہ ملاقات كي جس ميں ايراني صدر كے آئندہ دورہ تركي كے حوالے سے مذاكرات ہوئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲