3 اپریل 2016 - 14:44
صدر روحانی نے نائیجیریا کے صدر کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں نائیجریا کے صدر اسسوفو محمدو کو اپنے ملک میں دوبارہ صدر منتخب ہونے اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں نائیجریا کے صدر اسسوفو محمدو کو اپنے ملک میں دوبارہ صدر منتخب ہونے اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی.

ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور نائیجریا کے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا.

صدر مملکت نے نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے لئے ترقی، خوشحالی اور صحت کی نیک تمناوں کا اظہار کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲