اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر حراست دہشتگرد آصف عرف صابن والا کی اطلاع پر رینجرز نے رامسوامی اور رنچھوڑ لائن کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔ اسلحہ ویران بلڈنگ کی کھولی اور کباڑخانے میں چھپایا گیا تھا۔ لانڈھی اور سو کوارٹرز میں بھی رینجرز کے چھاپوں کے دوران گیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲