2 مارچ 2016 - 15:06
وزیر خارجہ: انتخابات میں ایرانی عوامی شرکت کی قدر دانی

ایران کے وزیر خارجہ نے حالیہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر پوری قوت کے ساتھ علمدرآمد کا موجب قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے حالیہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر پوری قوت کے ساتھ علمدرآمد کا موجب قرار دیا ہے۔ بدھ کو ایٹمی کیس کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت، جامع ایٹمی معاہدے پر پوری قوت کے ساتھ علمدرآمد اور استقامتی معیشت کی بنیادوں پر ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سن دوہزار چودہ کے صدارتی انتخابات میں تہتر فی صد لوگوں کی شرکت نہ ہوتی تو ایران کی مذاکراتی ٹیم بھرپور طاقت کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں حصہ نہیں لے سکتی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی مذاکرات کی اچھی کوریج کرنے پر ملکی ذرائع ابلاغ کے کردار کو بھی سراہا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے بھی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی قدر دانی کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام اور حکام کے درمیان تعاون اور محبت کا جذبہ ، ایران کی کامیابیوں کا اہم ترین عامل ہے۔

سید محمود علوی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کے حوالے سے ملک کے تمام سیاسی دھڑوں ، دانشورحضرات اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے چھبیس فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

.......

/169