22 فروری 2016 - 18:22
اسرائیلی عدالت عظمیٰ کا غیرانسانی فیصلہ

اسرائیل کی عدالت عظمیٰ نے القیق سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات پر مبنی درخواست کو مسترد کردیا۔ یہ درخواست فلسطین کے محکمہ امور اسیران کی جانب سے داخل کی گئی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی عدالت عظمیٰ نے القیق سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات پر مبنی درخواست کو مسترد کردیا۔ یہ درخواست فلسطین کے محکمہ امور اسیران کی جانب سے داخل کی گئی تھی۔

درخواست میں اسرائیلی عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ القیق کے اہلخانہ کو العفولہ ہستپال میں ملنے کی اجازت فراہم کردے۔ مگر عدالت نے غیرانسانی فیصلہ سناتے ہوئے اس درخواست کو مسترد کردیا۔

واضح رہے فلسطینی صحافی القیق تین ماہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑتی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ القیق کی بھوک ہڑتال کے تین ماہ مکمل ہونے کے باوجود القیق اپنے موقف پرقائم ہے اور اس نے تادم شہادت بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169