8 فروری 2016 - 11:29
ایران کے سرحدی علاقوں سے 10 دھشتگرد گرفتار

ایرانی پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوان ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروہوں سے متعلق 10 ملزموں کو پکڑا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوان ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروہوں سے متعلق 10 ملزموں کو پکڑا گیا

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'حسین اشتری' نے پیر کے روز سرحدی فورسز کے سمینار کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام سلامتی اداروں کی دن رات انتھک کوششوں سے ایران مخالف عناصر وطن عزیز میں داخل ہونے سے قاصر ہیں اور اس حوالے سے دہشتگردوں کے خلاف شدید اقدامات کئے جار ہے ہیں. 11 فروری کو ہونے والی اسلامی انقلاب کے ملک گیر ریلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریلیوں کے انعقاد پر کسی مشکل کا سامنا نہیں اور ایرانی پولیس انقلاب کی سالگرہ کے تمام پروگرام کا پرامن انعقاد کرانے پر اپنا کردار ادا کرے گی.

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲