اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران یونیورسٹی برائے میڈیکل سائنسز کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی یونیورسٹی کے تحقیقی مرکز میں 22 نئی دوائیں تیار کی گئی ہیں جن میں سے 7 کینسر کے علاج کے لئے استعمال کی جائیں گی.
انہوں نے مزید کہا کہ دوائیوں کے ساتھ ساتھ سرجری اور سکیننگ کے لئے ایک آلہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کو کئی امراض کی تشخیص اور علاج میں استعمال کیا جائے گا.
واضح رہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد عالمی دنیا کی طرف سے ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کے تحقیقی مراکز نے میڈیکل سمیت کئی میدانوں میں قابل قدر پیشرفت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲