31 جنوری 2016 - 16:13
عراق میں داعش کے مالی معاون سمیت ساٹھ دھشتگرد ہلاک

عراق کے علاقہ کرکوک میں اتحادی فوج کے حملے میں 60 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ عراقی فورسز نے رمادی میں داعش کے مالی معاون کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقہ کرکوک میں اتحادی فوج کے حملے میں 60 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ عراقی فورسز نے رمادی میں داعش کے مالی معاون کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتحاد فوج نے داعش کے ایک کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 60 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جو ایک جلسہ میں شریک تھے۔ ادھر عراقی فورسز نے الرمادی میں داعش کے مالی معاون کو 4 ساتھیوں سمیت ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169