29 جنوری 2016 - 17:49
پاکستان کو ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے: پاکستانی وزیر تجارت

پاکستان کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاھور میں ایکسپو دو ہزار سولہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر تجات خرم دستگیر خان نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کا بہترین موقع میسر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس موقع کو ہرگز ضائع کرنا نہیں چاہتا۔ ایران پاکستان گیس پائپ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ ایران نے گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک پہنچا دی ہے اور پاکستان کی حکومت اپنے علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام انجام دے گی۔

پاکستان کے وزیر تجارت نے کہا کہ ایران سے گیس کی منتقلی اور پاک چین مشترکہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر ایک ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر پیٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا تھا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب بیژن نامدار زنگنے کی دعوت پر عنقریب تہران جانے والے ہیں۔ توقع ہے کہ پاکستان کے وزیر پیٹرولیم اپنی وزارت کے ایک وفد کے ہمراہ ،گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کی غرض سے چھے فروری کو ایران پہنچیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲