اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ عدن سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ عدن میں منصور ہادی کی قیام گاہ المعاشیق پیلس کے بیرونی دروازے پر ہوا- مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں پانچ افراد مارے گئے اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں- ایک مقامی ذریعے نے رویٹرز کو بتایا کہ ایک کار بم دھماکہ المعاشیق پیلس کے بیرونی دروزاے کے قریب ایک چیک پوسٹ کے سامنے ہوا۔ جبکہ یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مفرور صدر منصور ہادی کی قیام گاہ سے پندرہ سو میٹر کے فاصلے پر ہوا- عدن میں سعودی عرب سے وابستہ دہشت گردوں اور ایجنٹوں کا خاصا اثر و رسوخ ہے۔



.......
/169