اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت کے حکام نے بحرین کی اسلامی تنظیم جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو ممنوع الملاقات قرار دے دیا گیا ہے۔
شیخ علی سلمان کی اہلیہ نے المنار ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا بحرینی حکومت کے مخالف ایک شخص جو جیل میں ہیں نے انہیں فون کر کے بتایا ہے کہ شیخ علی سلمان کو ابتدائی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
علیاء رضی نے کہا: حکومت مخالف یہ سیاسی شخصیت جو شیخ سلمان کے ساتھ ایک ہی جیل میں ہیں انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ سنٹرل جیل کے حکم کے مطابق شیخ سلمان سے ملاقات یا ٹیلیفونی رابطہ نامعلوم علل کی بنا پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ممنوعیت کی مدت کو مشخص نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے جمیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو ایک سال سے زیادہ عرصے سے بے بنیاد الزامات کی بنا پر جیل میں بند کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲