اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کو مضبوط مربوط جواب دینے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تہران میں ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ایران پاکستان کا اہم ہمسایہ ملک ہے اور پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں، دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشت گردی کو مضبوط مربوط جواب دینے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی کے استحکام کی کوششوں پر آرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
.......
/169