15 جنوری 2016 - 15:00
قطر کے بادشاہ، ماسکو کا دورہ کرنا چاہتے ہیں

قطر کے بادشاہ پیر کے دن روس کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ پیر کے دن روس کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق امیر قطر کا ماسکو کا دورہ ایک روزہ ہوگا اس سے قبل قطر کے وزير خارجہ خالد العطیہ

روس کا دورہ کرچکے ہیں۔ قطر کے امیر روسی رہنماؤں سے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ بشار اسد کے بارے میں روس اور قطر کے مؤقف میں تفاوت موجود ہے۔

.......

/169