14 جنوری 2016 - 14:13
افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ

داعش نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام سروس کے ذریعے جلال آباد حملے کی ذمہ دار ی قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے خودکش جیکٹس پہنے ہوئے ارکان نے یہ حملہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق داعش نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام سروس کے ذریعے جلال آباد حملے کی ذمہ دار ی قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے خودکش جیکٹس پہنے ہوئے ارکان نے یہ حملہ کیا۔ حملہ کرنے والے 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔ افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں سات افراد ہلاک جبکہ 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

.......

/169