8 جنوری 2016 - 10:30
افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان ہونے والے شدید جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر نے ملک کے مشرقی علاقے میں طالبان اور دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر عطاء الہج خوگیانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران اس صوبے کے علاقوں آچین اور بتی کوت میں طالبان اور تکفیری گروہ داعش کے عناصر کے درمیان ہونے والے شدید جھڑپوں میں دونوں گروہوں کے تیس عناصر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

عطاء الہج خوگیانی نے کہا کہ ان جھڑپوں میں داعش کے چوبیس عناصر ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں اس گروہ کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169