6 جنوری 2016 - 18:32
آیت اللہ حکیم نے آل سعود حکومت کی شرانگیزی اور فتنوں کی بابت خبردار کیا

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید سعیدحکیم نے آل سعود حکومت کی شرانگیزی اور فتنوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید سعید حکیم نے سعودی عرب کے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ باقرنمر کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال میں سب کو آل سعود کی شرانگیزیوں اور فتنوں سے ہوشیار رہنا چاہئے- آیت اللہ العظمی سعید حکیم نے آیت اللہ شیخ باقرنمر کو دی گئی موت کی سزا کو ظالمانہ اقدام قرار دیا اور اس عظیم عالم دین پر دہشت گردی کے الزام کو سعودی حکومت کا جھوٹ قرار دیا - عراقی پارلیمنٹ میں اہل سنت دھڑے کے رکن مشعان الجبوری نے بھی آیت اللہ باقرنمر کا سرقلم کرد ینے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے اہل سنت باشندے آل سعود کے فرقہ وارانہ اقدامات سے متنفر اور بیزار ہیں - واضح رہے کہ عراق کی بہت سی سنی شخصیات اور علما نے آیت اللہ باقرنمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کے آ ل سعود کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169