1 جنوری 2016 - 10:58
افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت

افغانستان کے جنوبی صوبے لغمان میں چار امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے لغمان میں چار امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ لغمان کے شہر الینگار میں امریکی فوج کا ایک ٹینک تباہ کر دیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا کہ اس حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ تاحال امریکی فوج یا نیٹو کی جانب سے طالبان کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169