28 دسمبر 2015 - 12:02
امریکہ میں قدرتی طوفان، 43 افراد ہلاک

امریکہ میں طوفان کے نتیجے میں تینتالیس افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ہزار سے زائد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستیں طوفان اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوئے ۔ ٹیکساس کے گورنر نے ڈیلس سمیت چار کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ گارلینڈ کے علاقے میں ہوا کا بگولا آٹھ افراد کو اڑا لے گیا۔

ریاست مسی سپی میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ۔ریاست ٹینےسی میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ الاباماکی کاؤنٹی کافی میں طوفان کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مل گئی ۔آرکنساس ، لوزیانا اور مسی سپی میں بھی ہوا کے بگولوں نے تباہی مچائی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریاست الاباما میں سیلاب کے باعث معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے- ادھر محکمہ موسمیات نے نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران دو فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔ نیو میکسیکو کے گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے-

دوسری طرف خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں ان میں سے بیشتر پروازوں کا تعلق ڈیلس سے بتایا گیا ہے۔امریکہ میں طوفان کے نتیجے میں تینتالیس افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ہزار سے زائد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا-

امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستیں طوفان اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوئے ۔ ٹیکساس کے گورنر نے ڈیلس سمیت چار کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ گارلینڈ کے علاقے میں ہوا کا بگولا آٹھ افراد کو اڑا لے گیا۔

ریاست مسی سپی میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ۔ریاست ٹینےسی میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ الاباماکی کاؤنٹی کافی میں طوفان کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مل گئی ۔آرکنساس ، لوزیانا اور مسی سپی میں بھی ہوا کے بگولوں نے تباہی مچائی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریاست الاباما میں سیلاب کے باعث معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے- ادھر محکمہ موسمیات نے نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران دو فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔ نیو میکسیکو کے گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے-

دوسری طرف خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں ان میں سے بیشتر پروازوں کا تعلق ڈیلس سے بتایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲