27 دسمبر 2015 - 16:29
یمنی فورسز کا سعودی فوجی چھاونی پر قاہر نامی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران میں واقع سعودی فوجی چھاونی کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے داغا جانے والا قاہر نامی بیلسٹک میزائل نجران کے علاقے العریسہ میں واقع سعودی فوجی چھاؤنی پر لگا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی سیکورٹی فورس نے صوبہ مآرب اور جوف کو ملانے والی شاہراہ پر سعودی ایجنٹوں کے ا یک کانوائے کو کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی ایجنٹوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔صوبہ تعز میں العامری اور مآرب شہر میں صدارتی گیسٹ ہاؤس کے قریب یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔تازہ ترین خبروں کے مطابق تعزکے علاقے ذوباب میں یمنی رضاکاروں اور سعودی ایجنٹوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔ دارالحکومت صنعا کے شمال مشرقی علاقے سے بھی ایسی ہی جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز بھی صوبہ صعدہ کے کتاف نامی علاقے کو کئی بار اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169