اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر اینٹولی کونووالوف نے ہفتے کے دن کہا کہ روسی طیاروں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر ایک سو پینتالیس پروازیں انجام دیں۔ اینٹولی کونووالوف کے مطابق روسی فوج نے اس مدت میں داعش کے عناصر پر بیس عدد کروز میزائل بھی داغے۔
واضح رہے کہ روس نے تیس ستمبر سے شام کی حکومت کی درخواست پر اس ملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مدت کے دوران روس نے بعض یورپی اور علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲